صرف کھلاڑیوں سے نہیں کھلانے والوں سے بھی سوال ہونا چاہیے، راشد لطیف

صرف کھلاڑیوں سے نہیں کھلانے والوں سے بھی سوال ہونا چاہیے، راشد لطیف

کراچی (سپورٹس ڈیسک)سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم راشد لطیف نے کہا ہے کہ صرف کھلاڑیوں سے نہیں بلکہ کھلانے والوں سے بھی سوال ہونا چاہیے۔
”پاکستان ٹائم”کے مطابق کراچی میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا تھا کہ ہم نے کافی وقت ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر توجہ دی ہے۔ ہم نے ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹ کم کھیلی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ فاسٹ بولرز نے اچھی بولنگ نہیں کی۔ اسپنرز اگر اچھے ہوتے تو نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا۔راشد لطیف کا کہنا تھا کہ میں کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بننے کے لائق نہیں ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں