دبئی(بیورو رپورٹ) یکم دسمبر سے سپر فکس چیمپئن ٹرافی سیزن ٹو کا آغاز ہو گا،بوم بوم شاہد خان آفریدی سپر فکس کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر شرکت کریں گے ۔ پاکستان ٹائم کے مطابق سپر فکس چیمپیئن شپ کے چئیرمین نوید احمد نے دبئی میں پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیزن 2 کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی ،جیتنے والی ٹیم کو 30 ہزار اور رنراپ ٹیم کو15ہزار درہم نقدی جبکہ شائیقین میں سے 4 عمرے کے ٹکٹ بذریعہ قرعہ اندازی بھی دیئے جائیں گے۔
پریس کانفرنس میں سپر فکس چئمپئن شپ کے وائس چیئرمین خاور لطیف ، یاسر صدیق ،عمر میجیشن ،عاشق حسین ،سجاد عباسی،محمد ندیم،شبیر احمد، عثمان لاہوری، زہیب نبیل اور توقیر احمد نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔