اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد پاکستان کے بولنگ کوچ مورنی مورکل نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا،ان کی جگہ عمر گل کو یہ ذمہ داری ملنے کا امکان ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ مورنی مورکل نے لیگز میں مصروفیت کی وجہ سے عہدے سے استعفی دیا،اس سے قبل مورنی مورکل کو دورہ آسٹریلیا تک ٹیم کے ساتھ کام کرنا تھا،مورنی مورکل کا پی سی بی کے ساتھ چھ ماہ کا معاہدہ ہوا تھا، مورنی مورکل نے لیگز میں مصروفیت کے باعث طویل معاہدہ نہیں کیا تھا۔