مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کرکٹرز پر تنقید نہ کرنے کا مشورہ دیدیا

مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کرکٹرز پر تنقید نہ کرنے کا مشورہ دیدیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک+ایجوکیشن رپورٹر) مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہاہے کہ کھلاڑیوں پر تنقید نہیں کرنی چاہیے بلکہ ان کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنانا چاہیے،پاکستان کرکٹ بورڈ جو تبدیلی کرنا چاہتا ہے انہیں کرنی چاہیے۔ اے پی ایس ماڈل ٹائون کے ورے کے موقع پر وہاب ریاض نےبچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور کہاکہ کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا چاہیے تھا، تبدیلیاں حل نہیں ، یہ ٹیم کافی عرصے سے اکٹھے کھیل رہی تھی، اگر یہ ٹیم اکٹھا رہ کر پرفارم نہیں کر پائی تو تبدیلیاں کرنی چاہئیں۔ مشیر کھیل کا کہنا تھا کہ ہماری سلیکشن ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر کی جاتی ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے، کھلاڑیوں پر تنقید نہیں کرنی چاہیے بلکہ ان کی پرفارمنس کو ہدف تنقید بنانا چاہیے، کھلاڑیوں کو اپنی پرفارمنس سے آسٹریلیا ٹور میں اثرانداز ہونا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ پی ایس ایل کے لیے تیاری کررہا ہوں، اس سے پہلے کچھ لیگز میں بھی کھیلتا ہوا نظر آئوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں