اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم بھارت میں جاری ورلڈکپ سے باہر ہوگئی ہے اور اس سلسلے میں سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بابرمیرا فیورٹ رہا ہے،چار سال سے قومی ٹیم کا کپتان رہا ،لیکن وہ بطور لیڈر کامیاب نہیں ہوسکا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بابراعظم کی قیادت میں بہت سے مسائل ہیں، یہ کھلاڑی بورڈ کے پاس نہیں جا سکتے،پی سی بی کا کام وہ سابق کھلاڑیوں سے فائدہ اٹھائے، پاکستان ٹیم سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ تھیں۔ سابق کپتان کاکہناتھاکہ مجھے یہ امید نہیں کہ قومی ٹیم اس طرح شکست کھائے گی،ٹیم کے تینوں شعبوں میں لاتعداد غلطیاں تھیںٹیم میں جارحانہ پن نظر نہیں آیا۔