ممبئی (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء سے باہر ہونے کے باوجود پاکستان کرکٹ ٹیم کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 60 ہزار ڈالرزملیں گے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق بھارت میں جاری ورلڈکپ میں پاکستان پہلے مرحلے میں 9 میچز میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 5 میچ ہارے ہیں، اس طرح قومی ٹیم 8 پوائٹس کیساتح پانچویں پوزیشن پرآگئی۔آئی سی سی نے ورلڈ کپ کیلئے مجموعی انعامی رقم ایک کروڑ ڈالرز رکھی ہے، ورلڈ کپ میں ہر ٹیم کیلئے ایک میچ کی کامیابی پر 40 ہزار ڈالرز کی رقم رکھی گئی جبکہ گروپ کے پہلےمرحلے سے باہر ہونیوالی ٹیم کو ایک لاکھ ڈالر ملیں گے۔پاکستانی ٹیم نے 9 میچ میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی ہے اس طرح قومی ٹیم کو 1 لاکھ 60 ہزار جبکہ گروپ مرحلے کے بھی ایک لاکھ ڈالر بھی ملیں گے۔ورلڈ کپ میں گروپ مرحلے میں باہر ہونیوالی پاکستانی ٹیم کو مختص انعامی رقم میں سے مجموعی طور پر 2 لاکھ 60 ہزار ملیں گے۔خیال رہے کہ سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کیلئے8، 8 لاکھ ڈالرمختص کیے گئے ہیں جبکہ ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 40 لاکھ ڈالر جبکہ رنراپ ٹیم کو 20 لاکھ ملیں گے۔