ممبئی (سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کےایونٹ میں میں ایڈم زمپا زیادہ وکٹیں لینے والے آسٹریلوی بولر بن گئے۔
”پاکستان ٹائم “کےمطابق ایڈم زمپا نے گزشتہ روز بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے ورلڈکپ میچ میں دووکٹیں لیکر یہ سنگ میل عبور کیا ہے، وہ رواں ورلڈکپ میں اب تک 9اننگز میں 22وکٹیں لے چکے ہیں۔انہوں نے سابق سپنرز شین وارن اور بریڈہوج کا ایک ورلڈکپ میں زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے،بریڈہوج نے 2007ورلڈکپ میں 21جبکہ شین وارن نے 1999ورلڈکپ میں 20وکٹیں حاصل کی تھیں۔