ممبئی (سپورٹس ڈیسک)ورلڈ کپ 2023 دونوں سیمی فائنل بارش کی نذر ہوئے تو کون سی 2 ٹیمیں فائنل کھیلیں گی؟پتہ چل گیا
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے دونوں سیمی فائنلز اور فائنل کیلئے ریز روڈے مختص کیے گئے ہیں۔اگر ریز روڈے پر بھی در کار کم سے کم اوور ز کا کھیل بھی ممکن نہیں ہو تا تب وہی ٹیم فائنل کھیلے گی جو لیگ راو¿نڈ میں بہتر پوزیشن پر رہی۔بھارت کی پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن بر قرارہے ، اس کا سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہونا ہے،میچ مکمل طور پر بارش کی نذر ہو نے پرمیزبان ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی۔اسی طرح آسٹریلیا سے اگر سیمی فائنل بارش کی وجہ سے نہیں ہو تا تو پھر بہتر رن ریٹ کی وجہ سے جنوبی افریقی ٹیم فائنل کھیلے گی۔