کولکتہ، لاہور (سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کے سینئر سپورٹسصحافینسیم راجپوت نے دعوی کیا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کے سابق کرکٹر عرفان پٹھان کو انٹرویو دینے سے انکار کیاتاہم ان کے اس دعوے کی ابھی تصدیق ہونا باقی ہے۔ ان دنوںایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس میں نسیم راجپوت بتا رہے ہیں کہ ‘عرفان پٹھان نے ورلڈکپ کے براڈ کاسٹر سٹارسپورٹس کے لیے بابر اعظم کا انٹرویو کرنے کی کوشش کی ،’پہلے سٹارسپورٹس کی پروڈکشن ٹیم آئی اور انہوں نے کہا عرفان پٹھان آپ کا انٹرویو کرنا چاہتے ہیں، بابر نے لفٹ ہی نہیں کروائی، اس کے بعد عرفان نے کہا میں خود جاکر بات کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعدعرفان خودبابر کے پاس گئے تو قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف جو لوگ زیادہ بات کرتے ہیں ،میں ان سے بات نہیں کرتا، یہ کہہ کر بابر نے عرفان پٹھان سے بات نہیں کی اور گراؤنڈ سے چلے گئے’۔
