بابر کو بھر پور سپورٹ کرتا ہوں، بطور کپتان اس کی قابلیت پر بھروسہ ہے، مکی آرتھر

ممبئی (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہا ہے کہ میں بابر کو بھر پور سپورٹ کرتا ہوں، بطور کپتان مجھے اس کی قابلیت پر بھروسہ ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق انگلینڈ سے شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، مجھے نہیں لگتا اس پرفارمنس کے ساتھ ہم سیمی فائنل میں جاسکتے تھے۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو تسلسل کے ساتھ موقع دینا ہوگا،ہم نے باولنگ اچھی نہیں کی، نسیم شاہ کی انجری سے ہماری بالنگ کو بہت نقصان پہنچا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جاکر جو بھی ہوگا اس کا سامنا کروں گا، میں نجم سیٹھی کے کہنے پر پاکستان آیا تھا،مجھے پاکستان کی کرکٹ ٹیم سے بہت محبت ہے۔مکی آرتھر نے کہا کہ ایسا نہیں ہے ہم کھلاڑیوں کو ماڈرن ڈے کرکٹ کے مطابق کھیلنے کا نہیں کہتے، ہم نیٹس میں بھی کھلاڑیوں کو جارحانہ کرکٹ کھیلنے پر زور دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کیخلاف میچ ہم نے اچھا اختتام کیا،جو ٹیمیں سیمی فائنل کھیل رہی ہیں وہ نیٹ رن ریٹ کے مطابق کھیل رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں