سارو گنگولی کی پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کی خواہش ادھوری رہ گئی

سارو گنگولی کی پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کی خواہش ادھوری رہ گئی

  نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا  تھا لیکن پاکستا ن کے ورلڈکپ سے باہر ہوجانے کی وجہ سے ان کی یہ خواہش ادھوری رہ گئی۔ بھارتی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سارو گنگولی نے کہا کہ میں چاہتا ہوں پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے ، پاکستان اور انڈیا کے درمیان سیمی فائنل سے بڑا کوئی اور میچ نہیں ہو سکتا،سارو گنگولی کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم اگرچہ ورلڈ کپ میں شاندار کھیل رہی ہے لیکن ورلڈ کپ نہ جیتا تو ان کے لیے حیران نہیں ہوں گا،سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ کھیل میں کچھ بھی ممکن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں