ممبئی (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا ہے کہ بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کے بعد ٹیم نے چیزیں بہتر کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق کپتان جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ 8 ٹیموں میں جگہ بنا کر 2025 میں چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے کیلئے پرعزم ہیں۔جوز بٹلر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس دورے میں اچھا کھیل پیش نہیں کیا، جو ہم کرنا چاہتے تھے لیکن ہم مناسب کارکردگی کے ساتھ بھارت سے جانا چاہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ہر کوئی پریشان ہے لیکن کھلاڑی سخت محنت کر رہے ہیں، انہوں نے شاید اتنی ہی سخت ٹریننگ کی ہے، جتنی وہ پورے دورے کے دوران کرتے رہے، جو چیزوں کو درست کرنے کی خواہش کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔جوز بٹلر نے کہا کہ ہم اس طرح نہیں کھیلے جس طرح کھیلنا چاہتے تھے، لیکن اگلا میچ ہمارے لیے بہت اہم ہے۔