افغانستان کا ناک آو¿ٹ مرحلے میں پہنچنا بظاہر ناممکن ہوگیا ، مگر کیسے؟

افغانستان کا ناک آوٹ مرحلے میں پہنچنا بظاہر ناممکن ہوگیا ، مگر کیسے؟

ممبئی (سپورٹس ڈیسک)عالمی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے افغانستان کو جنوبی افریقا کو بڑے مارجن سے ہرانا ہو گا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق افغان ٹیم کا اب آخری میچ میں جیت کے باوجود کم رن ریٹ کی وجہ سے ناک آوٹ مرحلے میں پہنچنا بظاہر ناممکن ہوگیا ہے۔افغانستان8 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہےاور ان کا کل جنوبی افریقہ سے مقابلہ ہے۔افغانستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے جنوبی افریقہ کے خلاف 438 رنز سے کامیابی حاصل کرنا ہوگی جوکہ بظاہر ناممکن ہے۔بھارت، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا پہلے ہی ناک آوٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں، آخری ٹیم کے لیے نیوزی لینڈ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مقابلہ تھا۔اب نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو بڑے مارجن سے شکست دے کر پاکستان اور افغانستان کے لیے مشکلات کھڑی کردی ہیں اور دونوں ٹیموں کی سیمی فائنل میں رسائی تقریبا نا ممکن ہے۔پاکستان کو بھی انگلینڈ کو 287رنز سے شکست دینا ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں