دبئی(سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 نے ابوظبی، العین، دبئی اور شارجہ میں آئی ایل ٹی 20 سکولز کپ کے لئے سکول کرکٹ پروگرام شروع کردیا جس کا مقصدریاست میں سکولوں میں کرکٹ کے کھیل کی حوصلہ افزائی کرنا اور اسے فروغ دینا ہے۔ یہ پروگرام متحدہ عرب امارات کے نوجوان اور خواہش مند کرکٹرز کو ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے براہ راست رابطہ فراہم کرے گا انہیں اپنی صلاحیتیں ظاہر کرنے کا ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔ بتایاگیا ہے کہ اس مقابلے کے لئے کل 6 گروپ بنائے گئے ہیں اور آئی ایل ٹی 20 فرنچائزز ابوظبی نائٹ رائیڈرز، ڈیزرٹ وائپرز، دبئی کیپیٹلز، گلف جائنٹس، ایم آئی ایمریٹس اور شارجہ واریئرز کو ایک ایک گروپ دیا گیا ہے۔ یہ پروگرام انڈر 18 کھلاڑیوں کے لئے منعقد کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 35 اسکول حتمی انعام اور ٹائٹل آئی ایل ٹی 20 اسکولز کپ چیمپیئن کے لئے مقابلہ کریں گے، گزشتہ ہفتے شروع ہونیوالے پروگرام کا آئندہ سال 17 جنوری کو ہوگا۔