انضمام الحق پی سی بی کیخلاف کھل کر بول پڑے

انضمام الحق پی سی بی کیخلاف کھل کر بول پڑے

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)سابق چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق پی سی بی کے خلاف پھٹ پڑے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر نے کہا بورڈ کو میرے وکیل نے ای میل کی کہ ہمیں بلایاجائے،ہمیں بلایا جا رہا ہے،نہ ای میل کا جواب دیا جا رہا ہے۔ٹی وی سے پتا چلا کہ میرا استعفیٰ قبول نہیں کیا گیا،استعفیٰ قبول نہ ہونے کا بورڈ والوں نے نہیں بتایا، بورڈ والے اب بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔سابق چیف سلیکٹر نے ذکا اشرف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بورڈ 4 ماہ کے لیے آئے تھے، اب مزید 3 ماہ توسیع ملی ہے۔توسیع لے رہے ہوتے ہیں تو کوشش کرتے ہیں کہ اپنی چیزیں دوسروں پرڈال دیں، انسان بچنے کی کوشش کرتا ہے کہ یہ میری غلطی نہیں اس کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں