لاہور (سپورٹس ڈیسک)انضمام الحق کے استعفے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے توصیف احمد کو چیف سلیکٹر تعینات کردیا ہے ۔ پی سی بی اعلامیہ کے مطابق توصیف احمد کو عبوری چیف سلیکٹر تعینات کیا گیا ہے جبکہ وجاہت اللہ واسطی جونیئر ٹیم کے چیف سلیکٹر ہوں گے۔ توصیف احمد کی پہلی اسائمنٹ دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم کا انتخاب کرنا ہے۔ یاد رہے کہ انضمام الحق کی جانب سے استعفیٰ دیئے جانے کے بعد سے چیف سلیکٹر کا عہدہ خالی تھا۔