کولمبو(سپورٹس ڈیسک)ورلڈکپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سری لنکن کرکٹ بورڈ کو ہی وزارت کھیل نے برطرف کرکے عبوری سیٹ اپ کا اعلان کردیا۔ وزیر کھیل نے بتایا کہ عبوری سیٹ اپ میںسپریم کورٹ کا ایک ریٹائرڈ جج بھی شامل ہے،دو روز پہلے وزیر کھیل نے پورے بورڈ سے مستعفی ہونے کا کہا تھا تاہم صرف سیکرٹری موہن ڈی سلوا نے ہی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیاتھا،وزیر کھیل نے اپنے پلان سے آئی سی سی حکام کو بھی آگاہ کیاتھا کہ وہ کرکٹ کی بہتری کے لیے کیا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ابوظبی ٹی 10 سیزن 7 کا 28 نومبر سے آغاز ، شیڈول جاری