ویسٹ انڈیز کے اہم کھلاڑی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویسٹ انڈیز کے اہم کھلاڑی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کو لمبو (سپورٹس ڈیسک)کویسٹ انڈیز کے کرکٹر سنیل نارائن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق اپنے بیان میں مایہ ناز سپنر کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں، فرنچائز کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔سپورٹ کرنے پر فیملی اور والد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ساتھ میں انہوں نے کرکٹ ویسٹ انڈیز، کوچنگ اسٹاف اور فینز کا بھی شکریہ ادا کیا۔یادرہے کہ سنیل نارائن نے ویسٹ انڈیز کےلیے 6 ٹیسٹ، 65 ون ڈے اور 51 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔ 4 برس قبل ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں