ورلڈ کپ2023،پی سی سی آئی کو کتنی آمدنی ہو ئی ؟جانیے

ورلڈ کپ2023،پی سی سی آئی کو کتنی آمدنی ہو ئی ؟جانیے

ممبئی (سپورٹس ڈیسک)پہلی بار تنہا کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کے باعث بھارتی معیشت پھل پھول رہی ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق ٹورنامنٹ سے بھارت کو پاکستانی کرنسی میں66 ہزار کروڑ روپے سے زائدکی آمدنی متوقع ہے جس سے دنیا کے امیر ترین بھارتی بورڈ کے خزانے مزید بھر جائیں گے اور وہ مالا مال ہو جائے گا۔2019میں انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ سے برطانیہ کی معیشت کو 350ملین ڈالرز کی آمدنی ہوئی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سب سے زیادہ آمدنی ٹی وی رائٹس سے ہوگی، ٹی وی کے نشریاتی حقوق سے بھارت کو 36ہزار کروڑ روپے ملیں گے۔فوڈ ڈیلیوری اور اسکرینگ کی مد میں 15ہزار کروڑ پاکستانی روپے کی آمدنی کا اندازہ ہے۔ٹریول اور مرچنڈائزنگ سے 66 ہزار کروڑ پاکستانی روپے کی آمدنی ہونے کا امکان ہے۔ٹیلی ویڑن پر دکھائے جانے والےاشتہارات کا ریٹ فی سیکنڈ 9لاکھ روپے پاکستانی ہے، اس طرح 10 سیکنڈ کے اشتہار کا ریٹ 90 لاکھ روپے پاکستانی ہے، اشتہارات کے نرخ پچھلے ورلڈ کپ سے 40 فیصد زیادہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں