ورلد کپ ،بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی

ورلد کپ ،بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی

کلکتہ (سپورٹس ڈیسک) ورلڈ کپ کی 2 بڑی ٹیموں کے مابین ہونےوالے میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کوعبرتناک شکست سے دوچار کردیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق بھارت نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے327رنز کا ہدف دیا، جواب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم27.1 اوورز میں83رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی۔ یوں بھارت 243 رن کے بڑے مارجن سے میچ کا فاتح رہا۔ جنوبی افریقہ کا کوئی بھی بلے باز بھارتی باو¿لرز کے سامنے مزاحمت نہ کرسکا،بھارت کی جانب سے جدیجا نے5، محمد شامی نے 2 ،کلدیپ یادیو نے 2 جبکہ محمد سراج نے ایک کھلاڑی کو ا?و¿ٹ کیا ہے۔جنوبی افریقہ کے جانسین 14 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ اس سے قبل بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 326رنز سکور کیے۔ تفصیلات کے مطابق میچ کا ٹاس بھارت نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ شروع ہوا تو اوپنرز روہیت شرما اور شبمن گل کریز پر آئے تاہم مخالف باولرز نے زیادہ دیر ٹھہرنے نہ دیا، روہت شرما کو ربادا نے کیچ دینے پر مجبور کر دیا اور وہ 40 رنز پر باوما کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔ شبمن کو مہاراج نے صرف 23 رنز پر بولڈ کر دیا۔شریاس 77 رنز پر مارکرم کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے, کے ایل راہول8 اور سوریا کمار یادیو22 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔ ویرات کوہلی101 اور رویندر جدیجا29 سکور کرکے ناٹ آو¿ٹ رہے۔ واضح رہے کہ آج کا میچ اس لئے اہم ہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر دونوں ٹیمیں پہلی دو پوزیشنز پر موجود ہیں، بھارت پہلی جبکہ جنوبی افریقہ کی دوسری پوزیشن ہے۔ دونوں ٹیموں نے عالمی کرکٹ ایونٹ کے 7،7 میچ کھیلے ہیں جن میں سے بھارت سارے جیتا جبکہ جنوبی افریقہ نے 7 میں سے 6 میں فتح پائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں