ممبئی (سپورٹس ڈیسک)سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی ورلڈ کپ میں پاکستان کا شاندار کم بیک دیکھ کر یوٹرن لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق سابق بھارتی کپتان کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں پاکستان اور بھارت کو سیمی فائنل میں آمنے سامنے دیکھنے کی امید کرنے لگے ہیں۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سارو گنگولی نے کہا کہ ”میں چاہتا ہوں کہ پاکستان سیمی فائنل کولکتہ کے لیے کوالیفائی کرے کیونکہ ہندوستان بمقابلہ پاکستان سے بڑا سیمی فائنل نہیں ہو سکتا“یاد رہے سارو گنگولی نے ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد پاکستان کے لیے ٹورنامنٹ میں کم بیک کرنا مشکل قرار دیا تھا۔