ورلڈ کپ،بھارت نے جنوبی افریقہ کو جیت کےلیے بڑا ہدف دے دیا

ورلڈ کپ،بھارت نے جنوبی افریقہ کو جیت کےلیے بڑا ہدف دے دیا

کلکتہ (سپورٹس ڈیسک) ورلڈ کپ کی 2 بڑی ٹیموں کے مابین ہونےوالے میچ میں بھارت نےجنوبی افریقہ کو327رنز کا ہدف دے دیا۔ بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 326رنز سکور کیے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق میچ کا ٹاس بھارت نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ شروع ہوا تو اوپنرز روہیت شرما اور شبمن گل کریز پر آئے تاہم مخالف باولرز نے زیادہ دیر ٹھہرنے نہ دیا، روہت شرما کو ربادا نے کیچ دینے پر مجبور کر دیا اور وہ 40 رنز پر باوما کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔ شبمن کو مہاراج نے صرف 23 رنز پر بولڈ کر دیا۔شریاس 77 رنز پر مارکرم کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے, کے ایل راہول8 اور سوریا کمار یادیو22 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔ ویرات کوہلی101 اور رویندر جدیجا29 سکور کرکے ناٹ آو¿ٹ رہے۔ واضح رہے کہ آج کا میچ اس لئے اہم ہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر دونوں ٹیمیں پہلی دو پوزیشنز پر موجود ہیں، بھارت پہلی جبکہ جنوبی افریقہ کی دوسری پوزیشن ہے۔ دونوں ٹیموں نے عالمی کرکٹ ایونٹ کے 7،7 میچ کھیلے ہیں جن میں سے بھارت سارے جیتا جبکہ جنوبی افریقہ نے 7 میں سے 6 میں فتح پائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں