ورلڈ کپ 2023، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے دی

ورلڈ کپ 2023، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے دی

احمد آباد(سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023 کے 36ویں میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 33 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق بھارتی شہر احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں انگلینڈ کی ٹیم 287 رنز کے تعاقب میں 49ویں اوورز میں 253 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی۔انگلینڈ کے بین اسٹوکس 64 اور ڈیوڈ ملان 50 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ معین علی نے 42، کرس ووکس 32 اور ڈیوڈ ولی 15 رنز بنا سکے۔ عادل رشید نے 20، جو روٹ نے 13 اور لیام لیونگسٹون نے 2 رنز بنائے۔آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے جبکہ پیٹ کمنز، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم انگلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 ویں اوور میں 286 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئی۔آسٹریلوی اوپنرز ٹیم اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، اوپنر ٹریوس ہیڈ 11 اور ڈیوڈ وارنر 15 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ اسٹیو اسمتھ 45 جبکہ مارنس لیبوشین 71، جوش انگلس 3، کیمرون گرین 47 رنز بناکر پویلین لوٹے۔مارکس اسٹونس 35، کپتان پیٹ کمنز 10، مچل اسٹارک 10 اور ایڈم زیمپا 29 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے جبکہ جوش ہیزل ووڈ ایک رن کے ساتھ ناٹ آو¿ٹ رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں