ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 ،نیپال اور عمان نے کوالیفائی کر لیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 ،نیپال اور عمان نے کوالیفائی کر لیا

دبئی (سپورٹس ڈیسک)ایشیا کوالیفائرز میں نیپال اور عمان نے آئندہ سال ہونیوالے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ایشیا کوالیفائرز میں عمان نے سیمی فائنل میں بحرین کو اور دوسرے سیمی فائنل میں نیپال نے متحدہ عرب امارات کو ہرایا۔نیپال نے 9 سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے جبکہ عمان تیسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرے گا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ایشیا کوالیفائرز کا فائنل 5 نومبر کو عمان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ایشیا کوالیفائرز کی میزبانی نیپال کے شہر کٹھمنڈو اور کرتی پور نے کی۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار 2024 کے ایڈیشن میں 20 ٹیمیں شرکت کریں گی، یہ ایونٹ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں