ورلڈکپ، پاکستان سب سے زیادہ کیچ پکڑنے والی ٹیم بن گئی

ورلڈکپ، پاکستان سب سے زیادہ کیچ پکڑنے والی ٹیم بن گئی

لاہور (سپورٹس ڈیسک)رواں ورلڈکپ میں مجموعی طورپر گرین شرٹس کی کارکردگی اچھی نہیں رہی لیکن ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے والی ٹیم بن گئی ۔ آئی سی سی کے مطابق پاکستان ٹیم نے ورلڈ کپ2023 میں اب تک37 کیچز پکڑے جبکہ صرف چھ ڈراپ کئے ہیں، گرین شرٹس کی کیچ ایفیشنسی 86 فیصد ہے جو رواں ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیم کی طرف سے سب سے زیادہ ہے۔ پاکستان کے بعد اس فہرست میں ہالینڈ کی ٹیم دوسرے نمبر پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں