پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے دوران بارش کی کیا صورتحال ہو گی ؟جانیے

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے دوران بارش کی کیا صورتحال ہو گی ؟جانیے

بنگلورو (سپورٹس ڈیسک)ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کل بنگلورو میں آمنے سامنے ہونگے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق موسم کی پیش گوئی کرنے والی ایجنسیوں کے مطابق بنگلورو میں ہفتہ کو دوپہر 1 بجے سے شام 5 بجے تک بارش ہونے کا امکان ہے۔ریڈار بارش کے 50 فیصد امکانات بتاتا ہے۔ کھیل مقامی وقت کے مطابق صبح 10:30 بجے شروع ہونا ہے، بارش ہونے کی صورت میں میچ کا دوسرا ہاف متاثر ہونے کا امکان ہے۔دوسری جانب چناسوامی سٹیڈیم کے گراونڈ سٹاف کا کہنا ہے کہ آوٹ فیلڈ میں پانی جمع ہونے سے روکنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔چناسوامی اسٹیڈیم کے سٹاف کے مطابق گراونڈ میں نصب ”سب ایئر سسٹم“ میدان میں پانی کھڑا نہیں ہونے دے گا۔گراونڈ اسٹاف کو یقین ہے کہ بارش کے بعد گراونڈ 20 منٹ کے اندر میچ کے لیے تیار اور فٹ ہوجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں