بابراعظم نے 7 لاکھ کی شیروانی خریدلی

بابراعظم نے 7 لاکھ کی شیروانی خریدلی

ممبئی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارت میں اپنی شادی کی تیاریوں کے سلسلے میں شیروانی پر 7 لاکھ روپے خرچ کردیے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ میں ٹیم جن مشکلات کا شکار ہے ایسے میں بابر اعظم کا شادی کیلئے خریداری کرناغیر معمولی بات ہے لیکن اس پر شائقین کرکٹ سمیت ناقدین کی تنقید کے نشتر اپنے طرف کروا لیے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان نے بھارتی مشہور ڈیزائنر سبیاساچی سے 7 لاکھ کی شیروانی خریدی ہے اس کے علاوہ ایک معروف دکان سے زیورات بھی خریدے ہیں۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چونکہ بابراعظم کی شادی کی تیاریاں چل رہی ہیں ،اس حوالے سے ان کی فیملی بھی انتظامات میں مصروف ہیں۔دوسری جانب ورلڈکپ کے دوران ان کی شادی کی خریداری نے جہاں نئی بحث چھیڑ دی ہے وہیں مداح بھی بابراعظم کو دلہا بنتادیکھناچاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں