ویرات کوہلی کو تنقید کا نشانہ بنانے والے اخبار کے دفتر پردھاوا

ویرات کوہلی کو تنقید کا نشانہ بنانے والے اخبار کے دفتر پردھاوا

کولکتہ(سپورٹس ڈیسک)بھارتی مڈل آرڈر بیٹر ویرات کوہلی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر مداحوں نے اخبار کے دفتر پردھاوا بول دیا،اخبار نے نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے دوران کوہلی نے انفرادی ریکارڈ بنانے کیلئے سست روی سے بیٹنگ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے خود غرض قرار دیاتھا۔ ان دنوں بھارت میں انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں کوہلی کی کچھ خواتین مداحوں نے اخبار کے دفتر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے رپورٹر کی چپل سے پٹائی بھی کی اور معافی کا مطالبہ بھی کیا، اس اخبار کے بائیکاٹ کی مہم بھی سوشل میڈیا پر زور پکڑگئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں