لاہور (سپورٹس ڈیسک)چیف سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد انضمام الحق کا پہلا بیان سامنے آگیا اور کہا کہ مجھ پر سوال اٹھے تو استعفی دینا ہی بہتر سمجھا تاکہ آزادنہ معاملات کی جانچ پڑتال ہوسکے ۔ انضمام الحق نے کہا کہ الزامات لگنے پر میں نے بورڈ سے بات کی تھی، بورڈ کو کہا کہ آپ کو کوئی شک ہے تو انکوائری کرلیں، میں دستیاب ہوں،میرا پلیئرز ایجنٹ کمپنی سے کسی قسم کا تعلق نہیں،پھرمجھے فون آیا اور بتایا گیا کہ 5 لوگوں کی کمیٹی بنائی گئی،بورڈ کو کہا جب تک کمیٹی تحقیقات کرلے عہدہ چھوڑ دیتا ہوں، تمام چیزیں واضح ہونے کے بعد پی سی بی کے ساتھ بیٹھ جاؤں گا۔