بھارت میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ہوٹل میں بریانی کھانے پر اصرار، انکار پردیسی مینیو آرڈر منگوالیا کلکتہ (سپورٹس ڈیسک)ورلڈکپ کے دوران مسلسل شکستوں کا سامنا اور شائقین کی شدید تنقید کاسامنا کرنے والے کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کرکٹرز نے کلکتہ کے ہوٹل کا کھانا کھانے سے انکار کردیا جس کے بعد معروف ریسٹورینٹ سے دیسی مینیو آرڈر کرکے منگوالیا۔ بھارتی میڈیا کاکہناتھاکہ ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے قومی کرکٹرز کو بریانی کے بجائے سخت ڈائٹ چارٹ فراہم کیا جانا تھا جس میں ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے کباب، انڈے اور پروٹین پلیٹر موجود تھا تاہم کھلاڑیوں نے اس مینیو کو لینے سے انکار کر دیا ، کلکتہ کے معروف ریسٹورینٹ سے بریانی، چانپ، فیرنی اور شاہی ٹکرے آرڈر کرکے منگوائے گئے۔