چنائے(سپورٹس ڈیسک) افغانستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سابق انگلش کرکٹر جوناتھن ٹروٹ نے کہا ہے کہ پاکستان جیسی مضبوط ٹیم کو ہرانے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، یادرہے کہ کل پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ ہونے جارہا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جوناتھن ٹروٹ نے کہا کہ صرف سپنرز پر انحصار نہیں کریں گے، دیگر کھلاڑی بھی ٹیم میں ہوں گے اور میچ جیتنے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، حال ہی میں پاکستان سے سیریز میں کانٹے کے مقابلے ہوئے، سیریز میں میچز جیت سکتے تھے، کوشش کریں گے کل جیتیں، پاکستان کے پاس اچھے سپنرز موجود ہیں، بہت سخت مقابلے بھی ہوئے، یقین ہے کہ پاکستان بھی کل کا میچ جیتنے کی پوری کوشش کرے گا اور ہم بھی کل کا میچ جیتنے کیلئے پر عزم ہیں۔