ورلڈکپ، فخر زمان فٹ نہ ہوسکے

ورلڈکپ، فخر زمان فٹ نہ ہوسکے

چنائے(سپورٹس ڈیسک)  پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان گھٹنے کی انجری سے مکمل نجات نہیں پاسکے ہیں اور وہ افغانستان کے خلاف میچ میں سلیکشن کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے تاہم جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں ان کی شرکت متوقع ہے ۔ پی سی بی ذرائع نے پاکستان ٹائم کو بتایا کہ فخر زمان کے گھٹنے کی انجری کا ری ہیب جاری ہے، فخر مان کے علاوہ ٹیم کے تمام پلیئرز فٹ ، صحت مند اور افغانستان سے میچ میں سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔یادرہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کل اپنا پانچواں میچ افغانستان کے خلاف چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں