آسٹریلیا کے خلاف میچ،شاداب کی جگہ اسامہ میر کو کھلائے جانے پر غور

آسٹریلیا کے خلاف میچ،شاداب کی جگہ اسامہ میر کو کھلائے جانے پر غور

ممبئی (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق شاداب خان کی جگہ اسامہ میر کو کھلایا جاسکتا ہے، شاداب خان پاکستان ٹیم کے نائب کپتان ہیں۔میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم اگلا میچ آسٹریلیا کے خلاف بنگلورو میں کھیلے گی، گرین شرٹس تا حال انجری مسائل سے دو چار ہیں۔اوپننگ بیٹر فخر زمان بدستور گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں، ان کا علاج جاری ہے، وہ کل کے میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے، وہ آئندہ ہفتے تک فٹ ہوجائیں گے۔سلمان علی آغا بھی بخار میں مبتلا ہیں، تاہم پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں