پونے (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش نے بھارت کے خلاف میچ میں جیت کیلئے 257سکور کا ہدف دیدیا ۔
پونے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ کے 17ویں میچ میں بنگلادیشی اوپنرز تنزید حسن اور لٹن داس نے 93 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا تاہم تنزید 51 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان نجم الحسن 17 گیندوں پر 8، مہدی حسن 3، توحید ہردوئے 16، مشفق الرحیم 36 رنز بنا سکے،لٹن داس سب سے زیادہ 66 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔بھارت کی جانب سے رویندرا جڈیجا نے 2 جبکہ محمد سراج، جسپریت بمراہ، شاردل ٹھاکر اور کلدیپ یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
![257 score](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/10/257-score-940x480.jpg)