ممبئی (سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ بھارت سے ہارے ضرور لیکن ہمت نہیں ہاری ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل محمد رضوان کی ویڈیو شیئر کی جس میں وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ آسٹریلیا کیخلاف میچ اہم ہے اسکلز سے زیادہ میچ اویئرنس پر کام کرنا ہوگا۔
محمد رضوان نے کہا کہ کوئی ٹیم کمزور نہیں ہے آسٹریلیا کے خلاف میچ اہم ہے، فینز ہمیشہ ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راو?نڈر محمد نواز کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف شکست اور خراب کاکردگی پر تنقید تو ہونا تھی لیکن ہم صرف بھارت کو شکست دینے نہیں آئے اولین ترجیح سیمی فائنل میں پہنچنا ہے۔