بھارتی وکیل نے زینب عباس کے بعد محمد رضوان کی بھی آئی سی سی کو شکایت کردی

بھارتی وکیل نے زینب عباس کے بعد محمد رضوان کی بھی آئی سی سی کو شکایت کردی

حیدرآباد (سپورٹس ڈیسک) زینب عباس کیخلاف مقدمہ کرانے والے بھارتی وکیل ونیت جندال نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو رضوان کے میدان میں نماز پڑھنے پر شکایت کردی ہے، یاد رہے کہ رضوان نے سری لنکا کے خلاف میچ وننگ سنچری غزہ کے عوام کے نام کی تھی۔ بھارت میں سپریم کورٹ کے وکیل ونیت جندال نے اب ایک نئی شکایت درج کرائی ہے جس میں آئی سی سی پر زور دیا گیا ہے کہ وہ حیدرآباد میں نیدرلینڈز کے خلاف پاکستان کے پہلے ورلڈ کپ میچ کے دوران میدان میں نماز ادا کرنے پر رضوان کے خلاف سخت اقدامات کرے، حیدرآباد میں ہالینڈ کے خلاف جاری آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں اپنی ٹیم کے افتتاحی میچ کے دوران میدان میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ وکیل موصوف نے شکایت میںمزید کہا کہ محمد رضوان کی طرف سے اپنے مذہب کو ظاہر کرنے کا عمل جان بوجھ کر یہ پیغام دینے کے ان کے ارادے کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ ایک مسلمان ہیں،اس کھلاڑی نے غزہ کے باسیوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور یہ ہمارے ملک کے نظریے کے خلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ذکا اشرف کی پی سی بی میں تعیناتی خطرے میں پڑگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں