پاک ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر )پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تینوں میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جانے والے ایک روزہ میچز کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 300 روپے اور زیادہ سے زیادہ 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

میچز کے ٹکٹس بک می ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے سمیت ایم اینڈ پی کے مخصوص آوٹ لیٹس پر دستیاب ہوں گے، شہریوں کی سہولت کے لیےفاطمہ ٹاون، گلگشت ٹاون اور کچہری چوک پر موجود موبائل وینز پر بھی ٹکٹ فروخت کیے جائیں گے۔

پی سی بی کی جانب الہی برادرز، حنیف محمد، مشتاق احمد اور وسیم اکرم انکلوژرز کے ٹکٹ کی 300 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ فضل محمود، عمران خان، جاوید میانداد اور ظہیر عباس انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں