ایشین گیمز مینز کرکٹ کمپٹیشن،آخری گروپ میچ ملائیشیا اور تھائی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا

ہانگژو(سپورٹس رپورٹر ) ایشین گیمز مینز کرکٹ کمپٹیشن میں(کل) پیر کو آخری گروپ میچ ملائیشیا اور تھائی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:حیدر آباد میں پاکستانی شاہینوں کا شاندار استقبال،مشتاق احمد نے بڑی وجہ بتا دی
تفصیلات کے مطابق ٹی 20 کرکٹ ایونٹ کے دلچسپ مقابلے چین کے شہر ہانگزو میں جاری ہیں ، (آج)پیر کو گروپ راﺅنڈ کے آخری میچ میں ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ۔ اس میچ کے بعد ٹورنامنٹ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہو جائے گی ، کوارٹر فائنل رانڈ 3 اکتوبر سے شروع ہو گا ، واضح رہے کہ پاکستان ، بھارت ، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں کوارٹر فائنل رانڈ میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی حکام کی حیدر آباد ائیرپورٹ پر پاکستانی شاہینوں کے استقبال کے لئے آنے والے”چاچا بشیر“سے ایسی شرمناک حرکت کہ ہر پاکستانی غصے سے تلملا اٹھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں