بھارتی حکام کی حیدر آباد ائیرپورٹ پر پاکستانی شاہینو کے استقبال کے لئے آنے والے”چاچا بشیر“سے ایسی شرمناک حرکت کہ ہر پاکستانی غصے سے تلملا اٹھے

حیدر آباد(سپورٹس ڈیسک)بھارتی حکام کی حیدر آباد ائیرپورٹ پر ورلڈ کپ کھیلنے کے لئے سات سال کے طویل عرصہ بعد ہندوستان آنے والے پاکستانی شاہینو کے استقبال کے لئے آئے ”چاچا بشیر “ سے ایسی شرمناک حرکت کر دی کہ تفصیلات جان کر ہر پاکستانی غصے سے تلملا اٹھے گا۔

یہ بھی پڑھیں:تیز ترین ففٹی،سنچری اور 314 کا ٹوٹل،نیپال نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کئی ریکارڈز توڑ ڈالے
”پاکستان ٹائم“کے مطابق پاکستان اور بھارت روایتی حریف ضرور ہیں لیکن زبانی دعوے کرنے والے بھارت نے آداب میزبانی بھلاتے ہوئے گرین شرٹس کے بھارتی شہرحیدر آباد پہنچنے پر استقبال کیلئے ائرپورٹ پر موجود مشہور و معروف مداح چاچا بشیر کو استقبال کے لیے قومی پرچم لہرانے سے روک دیا گیا۔پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ 2023 کا اہم ایونٹ کھیلنے کے لیے گزشتہ رات بھارت پہنچی ہے۔دونوں ممالک کے درمیان ایسے مسائل رہے ہیں جن کی وجہ سے کھیل کے ساتھ ساتھ دیگر چیزوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔چاچا بشیر ان بہت سے لوگوں میں سے ایک تھے جو ٹیم سے ملاقات اور استقبال کیلئے بھارتی شہر حیدرآباد کے راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر موجود تھے لیکن پولیس والوں کے اس اقدام نے انہیں افسردہ اور غصے میں مبتلا کیا۔وہ ٹیم کے لئے اپنی محبت اور حمایت کا اظہار کرنے کے لیے پاکستانی پرچم ساتھ لائے تھے لیکن چاچا بشیر اس وقت حیران رہ گئے جب سیکورٹی گارڈ ان کے پاس آئے اور پاکستانی جھنڈا ساتھ لے گئے۔واقعے کے بعد چاچا بشیر نے کہا کہ میرے کپڑے پاکستانی رنگ کے ہیں،جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اس صورتحال سے کتنے پریشان ہیں؟۔امریکہ میں مقیم چاچا بشیر ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے بھارت پہنچے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گرین شرٹس حیدر آباد میں لذیذ کھانا بھی کھائیں گے،وہ ہر اس جگہ جائیں گے جہاں پاکستانی ٹیم کھیلی اور وہ ان کی حوصلہ افزائی کرتے تھے۔بھارت پہنچنے پرپاکستانی ٹیم کو 20 ہائی سیکیورٹی ٹرکوں میں ہوٹل لے جایا گیا جسے پروٹوکول سیکیورٹی کاریں کہا جاتا ہے۔پاکستانی ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ کل نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔پاکستان ورلڈ کپ کا اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈ کے خلاف کھیلے گا،پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندرا مودی سٹیڈیم میں ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں