جنوبی افریقی ویمنز ٹیم کا دورہ پاکستان، صدر کا پروٹوکول دینے کی تیاری کرلی گئی

جنوبی افریقی ویمنز ٹیم کا دورہ پاکستان، صدر کا پروٹوکول دینے کی تیاری کرلی گئی

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) جنوبی افریقی ویمنز کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کے دوران صدر مملکت کے مساوی پروٹو کول دینے کی تیاری کرلی گئی ہے ، مہمان ٹیم 27 اگست کو کراچی پہنچ رہی ہے اور 20 روزہ دورہ مکمل کر کے 15 ستمبر کو اپنے وطن واپس جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی

اطلاعات کے مطابق وی وی آئی پی سکیورٹی اور پروٹوکول کی اس کیٹیگری کے تحت ٹیم کی رہائش اور آمد و رفت کیلئے سڑکوں اور راستوں کو زیرو حد تک کلیئر رکھا جاتا ہے اور آمد و رفت کیلئے 3 متبادل روٹ اے، روٹ بی اور روٹ سی لگائے جاتے ہیں، آمدورفت کے روٹ کو بم ڈسپوزل سکواڈ سے کلیئر کرایا جاتا ہے اور عمارتوں پر سنائپرزبھی تعینات کیے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں