پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی

پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی

ہمبنٹوٹا(سپورٹس ڈیسک) دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دیدی۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق پاکستان نے 301 رنز کا ہدف آخری اوور میں ایک گیند قبل حاصل کرلیا۔ نسیم شاہ انتہائی مشکل صورتحال کے دوران اہم ترین 10 رنز بناکر ایک بار پھر مرد بحران ثابت ہوئے انکے ساتھ حارث روف 3 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
شاداب خان 48 ویں اوور میں 48 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ پاکستان کی ساتویں وکٹ 46.2 اوورز میں 258 کے مجموعی اسکور پر گری جب افتخار احمد 17 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔
39 ویں اوور میں 211 کے مجموعی اسکور پر امام الحق 91 رنز بناکر ا?و?ٹ ہوئے۔ 170 کے مجموعی اسکور پر بابراعظم 53 رنز بناکر ا?و?ٹ ہوئے جس کے بعد وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔محمد رضوان 2، سلمان علی آغا 14 اوراسامہ میر کھاتا کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کی پہلی وکٹ 52 کے مجموعی اسکور پر گری تھی جب فخرزمان 30 رنز بناکر ا?و?ٹ ہوگئے جس کے بعد امام الحق اور بابراعظم کے درمیان 118 رنز کی طویل پارٹنر شپ ہوئی۔ہمبنٹوٹا میں جاری سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں افغانستان نے 227 رنز کی شاندار اوپننگ پارٹنر شپ کی بدولت 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کو جیت کیلئے 301 رنز کا ہدف دیا تھا۔افغانستان کی پہلی وکٹ چالیسویں اوور میں 227 رنز پر گری تھی جب ابراہیم زادران 80 رنز بناکر اسامہ میر کی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ ا?و?ٹ ہوئے۔رحمان اللہ گرباز نے 151 گیندوں پر 14 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 151 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ا±نہیں شاہین ا?فریدی نے وکٹ کیپر محمد رضوان کی مدد سے قابو کیا۔محمد نبی 29، راشد خان 2 اور شاہد اللہ صرف ایک رن بناکر ا?و?ٹ ہوگئے۔ پاکستان کی طرف سے شاہین ا?فریدی نے 2، اسامہ میر اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔یاد رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغان ٹیم کو 142 رنز کے بڑے مارجن سے زیر کیا تھا۔دونوں ٹیمیں ایشیاکپ اور ورلڈکپ جیسے میگا ایونٹس کی تیاریوں کے سلسلے میں سیریز کھیل رہی ہیں، تینوں میچز کی میزبانی افغان بورڈ سری لنکا میں کررہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں