ہمبنٹوٹا( سپورٹس ڈیسک)افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے پاکستان سے شکست پر جذباتی بیان دے دیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اس نتیجے سے تکلیف ہوئی کیونکہ ہم نے اچھے رنز بنائے تھے لیکن ا?خری لمحے میں پاکستان نے ہم سے کامیابی چھین لی۔افغان کپتان نے کہا کہ دونوں ٹیمیں بہت زبردست ہیں ، ہم پریشر کنٹرول نہیں کر پائے۔ 49ویں اوور میں کچھ گیندیں بہت آسان تھیں جن پر بلے باز نے باونڈریز سکور کیں۔انہوں نے اپنے اوپنرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ1 سال سے اچھا کھیل رہے ہیں ، ہم چاہتے ہیں کہ وہ اسی طرح کھیلیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی