کولمبو(سپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے سری لنکا میں افغانستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ سے قبل ٹیم کو جوائن کرلیا ہے جس کی تصدیق پی سی بی نے بھی کردی۔ اطلاعات کے مطابق ٹیم ڈائریکٹر افغانستان کے خلاف سیریز اور ایشیاکپ میں پاک بھارت مقابلے تک ٹیم کے ہمراہ رہیں گے۔
