آگرہ(سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ ٹرافی بھارت کے تاریخی شہر آگرہ میں واقع محبت کی علامت سمجھے جانیوالے تاج محل کے سامنے پہنچ گئی۔ سوشل میڈیا پر ٹرافی کی تصویر شیئرکرتے ہوئے آئی سی سی کی طرف سے شائقین کرکٹ کو بتایا گیا کہ ورلڈکپ آنے میں صرف 50روز باقی رہ گئے ہیں۔یادرہے کہ بھارت پہلی بار ورلڈکپ کے تمام میچز کی میزبانی کررہا ہے اور 10مقامات پر میچز کھیلیں جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ شروع ہونے سے قبل ہی شاہین آفریدی نے اپنے ارادے ظاہر کردیئے