ناروے کپ،پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

ناروے کپ،پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

ناروے ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم نے ناروے کپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں ناروے کے کلب بریمینس کو 0-2 گولز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔پاکستان کی جانب سے پہلے ہاف میں عبدالوھاب نے پہلا گول کیا جبکہ دوسرے ہاف میں عابد علی نے دوسرا گول کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔قومی ٹیم کی کامیابی پر ناروے میں مقیم پاکستانیوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ جشن منایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں