ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی،ملائیشیا نے پاکستان کو 1-3 سے شکست دے دی

ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی،ملائیشیا نے پاکستان کو 1-3 سے شکست دے دی

چنئی(سپورٹس ڈیسک) ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی کے میچ میں ملائیشیا نے پاکستان کو 1-3 سے شکست دے دی۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق چنئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو اپنے پہلے ہی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ملائشیا نے پاکستان کو با ا?سانی 1-3 سے شکست دے دی۔ہاف ٹائم تک ملائیشیا کو دو صفر کی برتری حاصل تھی، 44 ویں منٹ میں سلویرئس نے ملائیشیا کو تین صفر کی برتری دلا دی۔ میچ کے 55 ویں منٹ میں پاکستان کی طرف سے عبدالرحمان نے پہلا گول کیا۔پاکستان اپنا دوسرا میچ جمعہ کو دفاعی چیمپئن کوریا کے خلاف کھیلے گا جب کہ 6 اگست کو جاپان، 7 اگست کو چین اور 9 اگست کو روایتی حریف بھارت سے مدمقابل ہو گا۔ایونٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن کوریا نے فاتحانہ ا?غاز کرتے ہوئے گزشتہ ایونٹ کی فائنلسٹ جاپان کو 1-2 سے شکست دی۔
دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے محمد ثقلین کی قومی ٹیم کے ہیڈکوچ کے طور پر تقرری کے حوالے سے ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ کردیا ہے جبکہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے لوکل فزیو کی خدمات بھی حاصل کرلی ہیں۔اس سے قبل ہاکی فیڈریشن نے شہناز شیخ کو ہیڈکوچ بنایا تھا تاہم وہ ویزا مسائل کی وجہ سے ٹیم کے ساتھ بھارت نہیں جاسکے۔پاکستان ٹیم نے ملائیشیا کے خلاف میچ سے قبل گزشتہ روز بھرپور پریکٹس کی، ٹیم کے کپتان عمر بھٹہ نے کہا کہ ایونٹ میں نوجوانوں اور سینئرز کے کمبینیشن سے بہتر پلاننگ کے ساتھ اچھے نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں