اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رﺅف کی شادی کی تقریبات شروع ہوگئی ہیں، ان کا نکاح گزشتہ سال دسمبر میں ان کی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک سے ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کیلئے آئی پی ایل کھیلنے کی راہ ہموار، خود ہی انکشاف کردیا
پاکستان ٹائم کے مطابق گزشتہ رات حارث رﺅف کے لیے قوالی نائٹ کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی،تقریب میں فاسٹ بولر کے دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی،حارث رﺅف قوالی سن کر خوب محظوظ ہوئے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔