سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کیلئے آئی پی ایل کھیلنے کی راہ ہموار، خود ہی انکشاف کردیا

سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کیلئے آئی پی ایل کھیلنے کی راہ ہموار، خود ہی انکشاف کردیا


لاہور(سپورٹس رپورٹر )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے انکشاف کیاکہ وہ جلد برطانوی پاسپورٹ کے حامل ہوجائیں گے،برطانو ی پاسپورٹ ملنے کے بعد وہ آئی پی ایل کھیل سکیں گے جیسا کہ ماضی میں اظہر محمود کر چکے ہیںتاہم محمد عامر کاکہناتھاکہ برطانوی شہریت ملنے کے بعد جوبھی بہترین موقع ہوگا، اس سے فائدہ اٹھائوں گا۔
اپنے ایک انٹرویو میں عامر نے بتایا کہ انہوں نے برٹش شہری اور وکیل نرجس خان سے شادی کی تھی، وہ سال 2020 سے برطانیہ میں مقیم ہیں اور پاسپورٹ ملنے کے بعد وہ انگلینڈ سے کھیلنے کے اہل بھی ہوجائیں گے۔یادرہے کہ بی سی سی آئی پاکستانی کرکٹرز کو آئی پی ایل میں شرکت کی اجازت نہیں دیتا لیکن 2013 میں اظہر محمود نے اپنے برطانوی پاسپورٹ کے تحت پنجاب کنگز سے کنٹریکٹ حاصل کیا تھا، بعدازاں اظہر محمود نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ساتھ بھی کام کیا۔ اسی طرح برطانوی پاسپورٹ کے باعث معین علی اور عادل راشد جیسے بڑے نام بھی آئی پی ایل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں، اگر محمد عامر کو اگلے سال برطانوی پاسپورٹ مل جاتا ہے اور وہ آئی پی ایل کی نیلامی کے لیے رجسٹر ہوتے ہیں، تو وہ لیگ میں کھیلنے والے چند پاکستانی کھلاڑیوں میں شامل ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل تربیتی کیمپ شروع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں