سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل تربیتی کیمپ شروع

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل تربیتی کیمپ شروع


لاہور (سپورٹس رپورٹر )دورہ سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا ہے جہاں کپتان بابر اعظم، سرفراز احمد اور نسیم شاہ سمیت 16 کھلاڑی کیمپ میں موجود ہیں۔پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ کیمپ کے روزانہ دو سیشن ہوں گے، پہلا سیشن 9 سے ساڑھے گیارہ بجے تک کا ہو گا جبکہ دوسرا سیشن ساڑھے 12 بجے سے دوپہر 3 بجے تک ہو گا۔ پاکستان ٹیم کا تربیتی کیمپ جمعہ تک جاری رہے گا اور قومی ٹیم کا سکواڈ ہفتے کی رات سری لنکا کے لیے روانہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:قومی کرکٹر بابراعظم نے حج کے حوالے سے اپنا تجربہ بیان کردیا، مشورہ بھی دیدیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں