لاہور (سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے حج کے حوالے سے اپنا تجربہ بیان کردیااور کہا کہ جوانی میں ہی حج کرلیں جتنی دیر کریں گے اتنا مشکل ہوگا
سعودی عرب سے پاکستان واپسی پر گھر جاتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ نیت سو فیصد رکھیں بلاوا آ ہی جاتا ہے،میرا پہلا حج تھا لیکن بہت مزہ آیا، میرا تجربہ اچھا رہا، وہاں کافی چیزیں سیکھنے کو ملیں، یہ نہیں ہے کہ حج صرف اپنے لیے کرنا ہے، حج اللہ کے لیے اور اسے راضی کرنے کے لیے ہوتا ہے، بزرگ لوگوں کو دیکھ کر مجھے حوصلہ ملا۔
